وزیراعظم عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید

وزیراعظم عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید
کیپشن: وزیراعظم عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید
سورس: فائل فوٹو

صوابی: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں اور وزیر اعظم نے غریب طبقے کی فلاح کے لیے متعدد اقدامات کیے جبکہ خیبر پختونخوا کی تمام آبادی کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام عالمی فورمز پر بات کی ہے اور وزیر اعظم نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کا سوچا۔ عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں اور وزیر اعظم نے غریب طبقے کی فلاح کے لیے متعدد اقدامات کیے جبکہ خیبر پختونخوا کی تمام آبادی کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے۔ پنجاب کے بھی تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے اور دسمبر تک پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2013 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دہشت گردی سے تباہ صوبہ ملا تھا۔ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے اور ماضی کی حکومتوں کے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی استعمال ہو یا نہ ہو پیسے دینے پڑتے ہیں۔ ان کے دور میں کورونا وائرس آتا تو یہ اس کی ویکسین پر بھی کمیشن لیتے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں اور اگر انہیں عوام کا احساس ہے تواحتجاج نہ کریں بلکہ اپنی ملز سے چینی سستی کر دیں۔