پنجگور کے بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

04:38 PM, 31 Oct, 2021

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ علاقے مستونگ روڈ پر  فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب  خود کش دھماکا فورسز کی گاڑی پر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ فورسسز کی گاڑی ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی دے رہی تھی۔ اس واقعے میں 4 افراد کے جاں بحق اور جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں