کورونا کو دو سال گزرنے کے بعد ملک ٹونگا میں پہلا کیس سامنے آگیا

02:01 PM, 31 Oct, 2021

نیوویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ: چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے دو سال بعد نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔

حکام کے مطابق ، نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کے دوران انفیکشن پایا گیا ہے ۔ ٹونگا کے وزیر اعظم نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزار ہے ۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں لاکھوں افراد اپنی جان کے بازی ہار چکے ہیں جبکہ کروڑوں افراد اس وائرس میں مبتلا ہو کر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ایسے میں ٹونگا واحد ملک ہے جس میں اس سے پہلے کبھی کوئی شخص کورونا کا شکار نہیں ہوا ۔

مزیدخبریں