نیویارک: افغانستان کی تعمیر نو کے امریکی جنرل انسپیکٹر 'جان سوپکو' نے الزام لگایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون نے افغان حکومت کے سقوط اور امریکی فوج کے انخلا سے متعلق معلومات کو چھپایا ۔
تفصیلات کے مطابق ، افغانستان میں تعمیر نو کے لیے امریکی نگران ادارے 'سیگار' کے انسپکٹر جنرل جان سوپکو نے کہا ہے کہ اگست میں ہونے والے واقعات کی حقیقت سے متعلق صرف ایک ہی صورت میں پتا چل سکتا ہے کہ اگر امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ وہ تمام معلومات ظاہر کریں جن تک عوام کو رسائی حاصل نہیں ہے ۔
جان سوپکو کے مطابق ، امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر موجود 2 ہزار 400 دستاویزات سے معلومات چھپانے کی بھی کوشش کی ، جبکہ ان میں سے صرف 4 دستاویزات سے معلومات کا حذف کیا جانا ضروری تھا ۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے وہاں حکومت قائم کر لی ہے ۔