پاکپتن : اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کی لاش صندوق میں بند

11:00 PM, 31 Oct, 2020


پاکپتن :انتہائی افسوسناک واقعہ میں گمشدہ خاتون کی لاش پڑوسن کے گھر سے برآمد ہو گئی۔


تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے چک بھیلا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے گھر کے اندرصندوق میں بند کر دیا گیا۔ خاتون کے ساتھ اس ظلم میں اس کے پڑوس میں رہنے والی خاتون بھی شامل نکلی جو اسے بہانے سے گھر سے بلا کر اپنے گھر لے گئی جہاں پر موجود تین افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے اندر ہی صندوق میں بندکر د یا۔


پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق جب خاتون کی گمشدگی کے بعد پڑوس میں خاتون کو شک کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جلد ہی سب راز اگل دیا اور پکڑے جانے سے خوف سے سب سچ بول دیا جس پر اس خاتون کے گھر پر چھاپہ مار کر صندوق میں بند مقتولہ کی لاش برآمد کر لی گئی جس تین ملزمان سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔


ابھی تک یہ وجوہات سامنے نہیں آ سکیں کہ آخر کیوں اس خاتون نے اپنی پڑوسن کیساتھ یہ سلوک کیا ۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے شروع کر دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں