حکومت کا ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

10:42 PM, 31 Oct, 2020

اسلام آباد : حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کا ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے عوام پر زندگی مزید مشکل کر دی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کرتے ہوئے  نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد اب فی کلو،114روپے گھریلو سلنڈر اور439روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


اب عوام کو ایل پی جی 120روپے فی کلو سے بڑھ کر130روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔ گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے اور فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گی۔


یاد رہے کہ ایل پی جی کی قیمت عالمی منڈی میں 379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی جس کے بعد حکومت مجبور ہو گئی ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرے۔

مزیدخبریں