جنت مرزا کی چھوٹی بہن کا بڑا کارنامہ

Alishba Anjum,Janat Mirza,one million,Instagram


کراچی : سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا اس وقت انسٹا گرام پر ایک ملین سے زائد مداح بنا چکی ہیں جبکہ اب ان کی چھوٹی بہن علیشبا انجم بھی دس لاکھ مداحوں کے ساتھ اپنی بڑی بہن کے ساتھ بلین ریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوروز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنی بڑی بہن جنت مرزا کی طرح لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔


چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اْنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے انسٹاگرام اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔


انسٹا سٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب اس خوشی کے موقع پر تم مجھے پارٹی دو‘۔


یاد رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی مشہور شخصیات میں شمار ہوتی ہیں جبکہ اب ان کی چھوٹی بہن بھی ان کے ساتھ آن ملی ہیں۔