لاس اینجلس: جیمز بانڈ سیریز میں تاریخی کردار نبھانے والے ہالی ووڈ کے معروف داکار شان کونری 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔شان کونری نے تجسس سے بھرپور معروف فلم سیریز ‘جیمز بانڈ‘ کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جیمز بانڈ کے کردار کو ’امر‘ کر دیا تھا۔
شان کونری کو آسکرز سیمت کئی ایوارڈز ملے جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ ان کا کیریئر تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔
شان کونری کو 1988 میں The Untouchables نامی فلم میں بہتری معاون اداکار کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ سن 2000 میں ملکہ برطانیہ نے انہیں سر کے خطاب سے نوازا تھا۔
شان کونری ایڈن برگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے تابوت کو پالش کرنے، دودھ فروشی اور لائف گارڈ کی نوکری بھی کرتے رہے تاہم باڈی بلنڈنگ کا شوق انہیں فلمی دنیا میں لے جانے کا سبب بنا اور وہ تاریخ کے عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔