تحریک انصاف کا اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کا فیصلہ

06:16 PM, 31 Oct, 2020

لاہور: تحریک انصاف کا اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی اپنا پہلا جلسہ سات نومبر کو کرے گی ۔7نومبر کو حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان خود شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن   کے جلسوں کا جواب جلسے سے دینے کی منظوری دے دی۔حکومتی جماعت نے عوامی اجتماعات کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کا پہلا پاور شو 7 نومبر کو حافظ آباد میں ہو گا جہاں وزیراعظم عمران خان حافظ آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیا درکھیں گےا ور ساتھ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم حافظ آباد جلسے میں حافظ آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد  رکھیں اور حافظ آباد اسپتال کا اعلان کریں گے ۔ اپوزیشن کو جواب جلسوں سے دینے کی تجویز  پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے دی تھی۔ اپوزیشن کو بھرپور  جواب دینے کے لئے پارٹی نے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  حکومت کیخلاف ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر چکی ہے اور تاحال مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم تین جلسے کر چکی ہے۔ جس میں پہلا جلسہ گوجرانولہ میں ہوا جس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ ن کی۔ پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو کراچی میں ہوا جس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی نے کی ۔ اس جلسے میں شرکت سے پہلے مریم نواز اور ان شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے مزارِ قائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا۔ جس پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ 

پی ڈی ایم نے اپنا تیسرا جلسہ بلوچستان میں کیا۔ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی جس کا اعلان مریم نواز کر چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں