لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کےصوبائی رکن اسمبلی اشرف انصاری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ایاز صادق پر غداری کا مقدمہ چلائیں۔ بھارتی طیارے نواز شریف یا ایاز صادق نے نہیں گرائے ۔انہوں نے کہا اگر پاک فوج کی طاقت کا پوچھنا ہے تو ابھی نندن سے پوچھیں۔
ن لیگ ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔ پارٹی سے استعفی دینے سے بھی انکار کردیا۔ مزید لیگی ایم پی ایز کی پریس کانفرنسز کا بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی ارکان( ن )لیگ کے ملک مخالف بیانیے سے بیزار آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی سالمیت کے آگے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے نواز شریف یا ایاز صادق نے نہیں گرائے۔ طیارے پاک فوج نے گرائے ہیں اور پاک فوج کی طاقت ابھی نندن سے پوچھیں۔
لیگی ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری نے اپنے بھائی یونس انصاری کے ہمراہ دھواں دھار پریس کانفرنس کی ۔ دونوں بھائیوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے ایاز صادق پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے بیانیے کی وجہ سے مزید ایم پی ایز بھی پریس کانفرنس کریں گے اور ایاز صادق اور پارٹی کے بیانیئے کی مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و سالمیت کے مخالف بیانیے پر باقی لوگ بھی نکلیں گے۔
لیگی ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری بولے ابھی نندن اوربھارتی طیارے نواز شریف یا ایاز صادق نے نہیں گرائے۔ پاک افواج کی بہادری کا ابھی نندن سے پوچھا جائے گا۔ مزید کہا نواز شریف، مریم نواز، اویس نورانی، ایاز صادق مودی کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیانیہ اپنایا۔ اپنی سیٹ سے استعفیٰ نہیں دوں گا مجھے آخری وقت پر ٹکٹ دیا میری جیت ن لیگ کی بھی شکست تھی۔ انہوں نے کہا کہ حق و سچ بولنے کی اجازت میرا آئین دیتا ہے۔