ایازصادق نے  ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے:اعجاز شاہ

ayaz sadiq,ijaz shah,abhi nandan,army,wrongly
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ایازصادق نے  ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے،لاہور اور اسلام آباد میں دی گئی درخواستوں کو  قانونی مشاورت کیلئے بھیجا ہے،پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے،مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ کوئی بھی اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط نہیں کر سکتا،دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں،فرقہ واریت کی وجہ سےشام اور مصر کا حال ہمارے سامنے ہے،سب کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل افسوس ہے، مغرب میں اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاری ہے۔


اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ کےدل دکھی ہیں، عمران خان اور طیب اردگان نے حرمت رسول کے تحفظ کے لئے آواز بلند کی ،حرمت رسول کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،دنیا کے تمام مذاہب کے احترام کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی،اپوزیشن کے شورشرابےکا واحد مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے،حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں،ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے،پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہر پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتا ہے،اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی حفاظت کرے،ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6  کے تحت کاروائی کی لوگوں نےدرخواستیں دیں۔


اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کےسپہ سالار پر الزمات لگائےگئے،قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کی گئیں،ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6  کے تحت کارروائی کی لوگوں نےدرخواستیں دیں۔