شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون،امدادی ٹیمیں بھجوانے کی پیشکش

shah mehmood qureshi,offer,turkish foreign minister,telephone
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،ترک  شہر ازمیر میں  شدید زلزلے اور امدادی کارروائیوں سے متعلق  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر خارجہ نےپاکستانی حکومت اور عوام کی  ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بارے بتایا ۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں اور فیلڈ ہسپتال بھجوانے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم  2005 کے زلزلے کے بعد ترکی کی فراہم کی گئی امداد کو نہیں بھولے ۔


ترک وزیر خا جہ میولوت چاوش اولو  نے کہا کہ  کسی معاونت کی ضرورت نہیں،اگرہوئی توپاکستان کی پیشکش کوپہلےقبول کریں گے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ زلزلے میں 804 افراد زخمی ،17 سے زائد عمارت کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ترک وزیر خارجہ کا امداد کی فراہمی کی پیشکش اورنیک تمناؤں کے اظہار پر پاکستانی قیادت وعوام کا شکریہ ادا کیا۔


یاد رہے  کہ گزشتہ روز ترکی کے تیسرے بڑے شہر ازمیر میں 7شدت کے زلزے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہونے کے ساتھ اب اموات کی تعداد 25ہوگئی ہے۔