وارڈن نے موٹرسائیکل سوار کو 42ہزار 500روپے جرمانہ کردیا

01:23 PM, 31 Oct, 2020

بینگلور۔ بھارت میں پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں  پر ایک لمبی فہرست تھماتے ہوئے 42 ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈٰیا کے مطابق شہر بینگلور میں سب انسپیکٹر نے ارن کمار نامی موٹرسائیکل سورا کو تلاشی کے لیے روکا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 77 کیسز میں ملوث پایا گیا ۔ جس پر پولیس اہلکار نے موقع پر ہی ارن کمار کو بیالیس ہزار پانچ سوروپے کا چالان تھما دیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے استعمال شدہ موٹرسائیکل صرف بیس ہزار روپے میں خریدی تھی ، جس کو چالان نہ بھرنے کی وجہ سے پولیس اہلکار نے تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس سے قبل بھی بھارت میں کئی بارشہریوں کو بھارتی جرمانے بھرنے پڑے ہیں ۔ 

پاکستان میں بھی گزشتہ دنوں ایک رکشہ ڈرائیور کو باربار کی خلاف ورزیوں پر بائیس ہزار روپے جرمانہ بھگتنا پڑ گیا تھا۔  

مزیدخبریں