لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان پر پاکستان کے دشمن شادیانے بجا رہے ہیں, ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہنا پڑا فوج میں شدید غصہ ہے،سیاسی معاملات کے حوالے سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں,فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے،فوج اور جوانوں میں انتشار کے خلاف سوچے سمجھے پراپیگنڈے پر عمل کیا جارہا ہے،فوج ہی مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کی ضمانت ہے،فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔
اپوزیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان موجود ہے،اگر ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو ان کے حالات مشکل ہوتے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے ساتھ لڑائی ان کے مفاد میں نہیں،ان کو پشیمانی اور خفگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،ایاز صادق کے بیان پر پاکستان کے دشمن شادیانے بجا رہے ہیں ،ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بہتر سیاست کھیلی ہے،نوازشریف اور مریم نے جو بودیاہےاس سے سیاست میں ان کیلئے مشکلات اورناممکنات ہوگئی ہیں، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نوازشریف نے ایازصادق کو کیوں لانچ کیاہے،ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ، سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے،انتشار اورخلفشار سے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے ،نیکٹانے بیان دیا تو اس کی سپورٹ میں میں نے بیان دیا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہاہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہےہیں،سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ڈائیلاگ اورمذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص پاک افواج بارے گھٹیا زبان استعمال نہیں کرسکتا،ایاز صادق نے نوازشریف اور ملک دشمنوں کے اشارے پر گھٹیا حرکت کی،سیاسی تجزیے کرتا ہوں، وقت سے پہلے بات کرتا ہوں جس پر سزا بھی ملتی ہے،پاکستان کے حالات 20 فروری کے بعد بہتر ہو جائیں گے،نواز لیگ کے کچھ لوگ خود کو چیمپئن سمجھ رہے ہیں،یہ لوگ بارودی سرنگوں پر پاؤں رکھ کر چلنا اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، انہیں ہزیمت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک دشمنی، حماقت کے اثرات کیا رخ اختیار کرتے ہیں اس پر کل سے سیاست شروع ہوگی،اپوزیشن رہنما ملک کے معاملات کومدنظر رکھ کر گھٹیا بیانات سے گریز کریں،فوج ہی مشکل حالات کے باوجود پاکستان کے وقار اور سالمیت کی ضمانت ہے۔
10نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کل سیالکوٹ کے لئے شاہین ایکسپریس شروع ہوگی.