نیویارک : سعودی فیشن ڈیزائنر لولو المھنا کے امریکی شہر نیوریارک کے فیشن ویک میں چرچے ہیں ۔ سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ موفقہ یا لولو یعنی لولو کامیابی تمھار ا نصیب ہو۔
العریبیہ نیٹ کے مطابق لولو المھنا ابا الخیل نے وزیر ثقافت کی حوصلہ افزائی پر مسرت اور نیویارک فیشن ویک میں سعودی عرب کی نمائندگی پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔ ابا الخیل نے
کہا کہ مجھے سعودی شہری اور نیویارک 2020فیشن ویک میں شرکت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
لولو لمھنا ابا الخیل نے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہے ۔ عملی زندگی کا آغاز زنانہ عبائے ، اونی عبائے اور عربی ڈیزائن کی میکسی سے شروع کیا ۔ وہ آج کل اسی طرح کی جیکٹس ڈیزائن کررہی ہیں ۔
سعودی فیشن ڈیزائنر کا کہناتھاکہ نیویارک فیشن ویک میں 8 ڈیزائن پیش کیے جو بے حد پسند کیے گئے ۔ آئندہ برس پیرس فیشن شو میں بھی اپنی کلیکشن پیش کریں گی ۔ شادی کے جوڑے ، کوٹ اور سعودی عصری ثقافت کے آئینہ دار عبایوں کا انتخاب بھی کروں گی۔