جینز پر پابندی لگی تو طالبات نے لنگی پہن لی؟

11:57 AM, 31 Oct, 2020

بھارت  میں منفرد احتجاج کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر میں کالج جانے والی طالبات لنگی اور شرٹ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ یہ لکھا جا رہا ہے کہ  جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ  کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینز  پہننے پر پابندی کے بعد طالبات نے احتجاجاَ لنگی پہن کر آنے کا فیصلہ کیا۔

حیران کن طور پر یہ تصویر تازہ  نہیں بلکہ پانچ سال پرانی ہے ۔

بھارت کے معروف صحافی نے  گذشتہ دنوں اس تصویر کو پوسٹ  کرتے ہوئے لکھا: ’کیرالہ کے کالج نے جینز  پہننے پر پابندی لگا دی تو لڑکیوں  نے نے لنگی پہن لی ۔ ا س پوسٹ کے بعد کالج انتظامیہ بھی سوچ رہی ہوگی کہ کیا کریں ۔ 

ان کی اس پوسٹ  پر بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ یہ کسی کالج  کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ تصویر سنہ 2015 کی ہے جب جنوبی بھارت کے معروف اداکار مہیش بابو کی فلم ’سری منتھوڈو‘ کی ریلیز ہوئی تھی۔

ایک سوشل میڈیا  صارف  نے لکھا ہے کہ کیرالہ کے کسی کالج نے جینز  پہننے پر پابندی نہیں لگائی، یہ جعلی تصویر  2015 کی ہے۔

مزیدخبریں