آزمائش کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں :شبلی فراز

11:55 AM, 31 Oct, 2020

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے ترکی  میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں  ہم  ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


یاد رہے کہ ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے سے 20 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 14 افرادجاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ریکٹر سکیل پر شدت 7.0 محسوس کی گئی زلزلے کا مرکزی مقام ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور تھا۔
زلزلے سے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے چار مقامات پر 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے بعد 38 ایمبولینسوں، 2 ہیلی کاپٹرز، 35 طبی عملے اور سیکڑوں امدادی کارکنان نے ملبے سے شہریوں کو نکالنا شروع کردیا۔

مزیدخبریں