اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے ماسک نہ پہننے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی تصاویر بنا کر بھیجنے کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ملک بھر میں جاری ہے،ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر تصویر بنا کر بھیجیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری اطلاع بھیجیں، جو ماسک نہیں پہنتا اور سماجی فاصل برقرار نہیں رکھتے ان کی تصاویر بناکر مقام کا نام لکھ کر 03353336262 پر فوری طور پر اطلاع دیں۔
With arrival of the 2nd wave & continued widescale violation of sop's, NCOC has decided to seek citizens help for sop compliance. Wherever you see violations taking place..Mask wearing in crowded places, social distancing.. Take a pic & send to 0335 3336262 alongwith location pic.twitter.com/Piry5hlEmp
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 31, 2020
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سےبڑھنے لگا اور کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 475 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 016، خیبرپختونخوا 39 ہزار 458 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 818، بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 082 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 تعداد ہوگئی۔