مکہ مکرمہ میں ایک شخص گاڑی لے کر مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہو گیا اور اپنی گاڑی حرم کے بیرونی گیٹ سے جاٹکرائی ،پولیس حکام نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی لے کر داخل ہوا جسے سیکیورٹی اہلکارروں نے گرفتار کر لیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں ںے گاڑی کو مسجد الحرام میں مزید آگے جانے سے روک دیا اور گاڑی کو مسجد کے احاطے سے باہر نکال دیا۔
سعودی عرب کے سرکاری ترجمان کے مطابق گاڑی تیزی سے مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہوئی اور دروازے سے ٹکرا گئی تاہم گاڑی کی ٹکر سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے
سرکاری ترجمان نے ٹویٹر پر اطلاع دی لپ کار کا ڈرائیور سعودی شہری تھا جس کی حالت نارمل نہیں تھی۔ گاڑی کی دروازے کے ساتھ ٹکر سے دروازہ ٹوٹ گیا،