پارلیمنٹ میں کہی بات باہر کہیں چیلنج نہیں ہو سکتی:رانا ثنا اللہ

10:08 AM, 31 Oct, 2020

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کہی بات باہر کہیں چیلنج نہیں ہو سکتی،ایازصادق نے اگر کوئی بات کی تھی تو کیا سپیکرصاحب سو رہے تھے ۔


 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب اور موجودہ رکن قو می اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نالائق ٹولہ انتقام کی مہم چلا رہا ہے ،حکومتی فیصلے بروقت نہیں ہوئے ،کابینہ میٹنگ کا ایجنڈا کچھ اور بات نوازشریف کی شروع ہو جاتی ہے ۔


رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بلایا تھا ،حکومت  کو انتقام کے علاوہ کسی بات سے سروکار نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایازصادق نے اگر کوئی بات کی تھی تو کیا سپیکرصاحب سو رہے تھے ،پارلیمنٹ میں کہی بات باہر کہیں چیلنج نہیں ہو سکتی ،انتقام کی آگ گلی محلوں میں پھیل گئی تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ آج رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں  پیش ہوئے ، تاہم   عدالت نے کیس کی سماعت  21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں