واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے البغدادی پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی، ویڈیو میں امریکی ہیلی کاپٹروں اور اہلکاروں پر کی جانے والی فائرنگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکا نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں۔ ویڈیو اور تصاویر کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر البغدادی کے ٹھکانے پر پہنچے تو ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوجی اہلکار البغدادی کے کمپاونڈ میں پہنچ رہے ہیں جنہیں فضائی مدد بھی حاصل ہے۔
امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ابو بکر البغدادی اپنے آخری لمحات میں رو پڑا تھا۔