شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے، ذرائع

01:36 PM, 31 Oct, 2019

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے۔ ذرائع مسلم لیگ ن کا بتانا ہے کہ شہباز شریف آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ن لیگ، اے این پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں ایچ نائن میں میٹرو ڈپو گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ بھی ہو گا۔

مزیدخبریں