بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑانے گلو کار نک جونزسے محبت کی وجہ بتادی

10:52 PM, 31 Oct, 2018

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز کی محبت میں گرفتار ہونے کی وجہ بتادی۔

لاکھوں دلوں پرحکمرانی کرنے والی پریانکا چوپڑا اب امریکی گلوکارنک جونز کے دل کی ملکہ بننے جارہی ہیں تاہم پریانکا کونک کی کون سی خوبی نے متاثرکیا ہے اس بارے میں پریانکا نے اب بتادیا ہے۔

پریانکا نے کہا میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی تھی جونہ صرف میری اور میرے کام کی عزت کرے  بلکہ میری زندگی بھر کی محنت کو سمجھے جب کہ وہ کامیابی جو میں نے کئی برسوں میں کام کرکے حاصل کی وہ اس کی بھی عزت کرے، کسی بھی رشتے کو قائم رکھنے کے لیے عزت اور بھروسہ بہت ضروری ہے۔

سابق ملکہ حسن نے کہا میں چاہتی تھی کہ میری زندگی میں شامل ہونے والا شخص یہ سوچ رکھتا ہو کہ اگر اس کا کام ضروری ہے تو میرا کام بھی ضروری ہے، اوراس کے لیے جتنا اہم اس کا نظریہ ہو اتنی ہی اہم میری بات بھی ہواوریہ  وہ عزت ہے جو ایک دوسرے کو دی جاتی ہے۔ نک جونز میں وہ  تمام چیزیں موجود ہیں اس لیے میں ان سے شادی کررہی ہوں۔


واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا یکم دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیاجائے گا جب کہ شادی میں بالی ووڈ سپراسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
 
 

مزیدخبریں