اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام کے ذریعے ملک کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو کی گئی، فواد چودھری نے لکھا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کیلئے ساری قوم متحد ہے۔