ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن بھی پکڑی گئی

06:35 PM, 31 Oct, 2018

کراچی: ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن بھی پکڑی گئی ،کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاﺅنٹس سے مجموعی طور پر ساڑھے 8ارب کیٹرایزیکشن ہوئی ہے ۔

ملکی تاریخ میں بے نامی اکاونٹس کی اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے،کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاونٹس سے مجموعیطور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رکشا ڈرائیور کا اکاﺅنٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا ہے، بینک اکاﺅنٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے، ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی،زور طلب خان کے نامسے سالارانٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکس سے ٹرانزیکشن ہوئی۔

ایف بی آر نے زور طلب خان کو نوٹس بھجوادیا جس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کرلیے جب کہ زور طلب خان کا بینک اکاﺅنٹ استعمال کرنے والے عمار خان کو بھی جلد نوٹس روانہ کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں