ڈنمارک نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

04:48 PM, 31 Oct, 2018

کوپن ہیگن:ڈینش وزیر خارجہ آندرس سیموئلسن نے کہاہے کہ ایرانی انٹیلی جنس سروس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہمارے ملک میں مقیم لوگوں کےخلاف حملے کی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ڈنمارک نے اپنی سرزمین پر ایران کی خفیہ ایجنسی کی تین ایرانیوں کے خلاف حملے کی ناکام سازش کے بعد تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ڈینش وزیر خارجہ آندرس سیموئلسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے تہران میں متعیّن ڈنمارک کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈنمارک کسی بھی طرح اس بات کو قبول نہیں کرسکتا کہ ایرانی انٹیلی جنس سروس سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمارے ملک میں مقیم لوگوںکے خلاف حملے کی سازش تیار کی تھی۔

مزیدخبریں