اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا کہناہے کہ سعودی عرب ہماراقابل اعتماد دوست ہے ،
سعودی عرب نے پیکج حکومت پاکستان کو نہیں 22کروڑ عوام کو دیا ہے ، سعودی عرب کے پاکستان کو پیکج پر ایوان کو اس کاشکریہ اداکرناچاہئے، ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کاجو پیکج آیاہے اس میں خواجہ آصف کی کوششیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں امریکا کے 5ارب ڈالر کا پیکج ٹھکرایا تھا ،پاکستان پرپابندیاں لگیں توسعودی عرب نے نوازحکومت میں پاکستان کو3سال تک فری تیل مہیا کیا،
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہویا ایران یا چین ہوپاکستان کے ان دوستوں کو دور نہ کردیں،انھوں نے سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تھی۔