بھارتی کھلاڑیوں نے بیگمات کے بعد کیلوں کی فرمائش بھی کر دی

12:56 PM, 31 Oct, 2018

نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال انگلینڈ میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے بیگمات کو ساتھ لے جانے کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور انوکھی فرمائش کر ڈالی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بیگمات کو غیر ملکی دوروں میں مکمل سیریز کیلئے ساتھ لے جانے کی اجازت مانگی تھی جو انہیں مل گئی تھی مگر اب انہوں نے بورڈ سے کثیر تعداد میں کیلے ساتھ لے جانے کی بھی اجازت مانگی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو ان کے من پسند پھل فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد یہ درخواست کی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے درخواست پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو صورتحال سے ٹیم منیجر کو آگاہ کرنا چاہئے تھا تاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خرچے پر کیلے خریدے جاتے۔

علاوہ ازیں کوہلی اور ٹیم مینجمنٹ نے بس کی جگہ ٹرین میں سفر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کے دوران پلیئرز کے لئے ٹرین کوچ ریزرو کا ابھی انتظام کیا جائے۔

مزیدخبریں