اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی مخصوص نشست کیلئے جہانگیر ترین کی بہن کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کیلئے خواتین کی مخصوص نشست پر جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیمی ایزدی اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کی رکن ہیں اور انہیں عمران خان کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ، انہیں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کی بنا پر نااہل قرار دیا تھا ۔ اس نشست پر الیکشن 15 نومبر کوہوگا۔