حکومت متحدہ عرب امارات نے ایمنسٹی سکیم مزید ایک مہینہ بڑھادی

10:24 AM, 31 Oct, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو امارات چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر کی تاریخ دی گئی تھی جس سے لاکھوں لوگوں نے فائدہ اُٹھایا۔

31 اکتوبر کو بھی تارکین وطن کی کثیر تعداد ایگزٹ پرمٹ لینے کے لئے پہنچی۔ عوام الناس کا رش دیکھتے ہوئے حکومت امارات نے ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اب غیر قانونی تارکین وطن یکم دسمبر 2018 تک اس توسیع کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں اور ضروری کاغذات بنوا کر باعزت اپنے اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں۔ ایمنسٹی کی سکیم میں توسیع پر تارکین وطن نے حکومت امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں