افغانستان، کابل کی جیل میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق

10:19 AM, 31 Oct, 2018

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا۔

علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں زیادہ تر جیل کی خواتین ملازم سوار تھیں۔

مزیدخبریں