شامی عوام کو تباہ کن بحرانی صورتحال کا سامنا ہے:اقوام متحدہ

11:01 PM, 31 Oct, 2017

نیویارک:اقوام متحدہ کے مطابق شامی عوام کو تباہ کن بحرانی صورتحال کا سامنا ہے اور اگر فوری طور پر ان کیلئے کچھ نہ کیا گیا تو ان کی حالت مزید ابتر ہو جائیگی ۔


عالمی ادارے کے ایک اہلکار مارک لوکوک نے بتایا کہ شام میں اس وقت تیرہ ملین انسانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کامیابی کے باوجود بڑے پیمانے پر شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑ رہے ہیں۔


یاد رہے کہ اس لڑائی کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ الرقہ کے سوا چار لاکھ کے لگ بھگ باسیوں کو بھی نقل مکانی کرنا پڑی۔ اسی طرح تین ملین شامی باشندے ایسے علاقوں میں موجود ہیں، جہاں ان تک امداد پہنچانا انتہائی مشکل ہے۔

مزیدخبریں