فیس بک، واٹس ایپ، انساٹاگرام اور دیگر سماجی رابطوں کی سائٹس میں نت نئے فیچرز کا اضافہ ہورہا ہےاور اسی وجہ سے اسکائپ نے بھی اپنے اضافی فیچرز کے ساتھ ری ڈیزائن ورژن صارفین کے لیے پیش کردیا ہے۔
اسکائپ ڈیسک ٹاپ ری ڈیزائن ورژن میک، ونڈوز 7، ونڈوز8، ونڈوز 10 اور لائی نکس میں دستیاب ہے۔
اسکائپ ڈیسک ٹاپ کو ری ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں نئےمنفرد فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
صارفیناب بات چیت کے دوران اپنے میسج کو کلر کوڈ میں بھیج سکتے ہیں جس میں نیلا، گلابی، نارنجی سمیت دیگر رنگ بھی شامل ہیں۔
اور ساتھ ساتھ کسی میسج پر بھی فیس بک میسنجر کی طرح ری ایکشن دیا جا سکتا ہےجب کہ ویڈیو کال کے دوران بھی میسجز پر ری ایکشن کی سہولت موجود ہے ۔اسکائپ ری ڈیزائن ورژن میں پرسنالائز آپشنز بھی شامل ہیں اور اب ٹوئٹر کے کلر تھیم فیچر کی طرح کلر فیچر بھی موجود ہوگا۔صارفین کی مزید آسانی کے لیےکوئی بھی اہم کانٹیکٹ اور گروپ کو پن کرنے کا بھی فیچر فراہم کیا گیا ہے۔
اس میں ایک میڈیا گیلری کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اہم لنکز اور تصاویر جو شیئر کی گئی ہیں انہیں آسانی سے تلاش کرلیا جائے۔
نئے ڈیسک ٹاپ ورژن کے نئے فیچرز ونڈوز 10 میں دستیاب نہیں ہیں۔