اسلام آباد: حکومت نے 30 دسمبر 2017 کے بعد سے تمام غیر کمپیوٹرائزڈ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیکریٹری داخلہ کی جانب سے ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2010 سے 2012 کے دوران 19 ہزار 143 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے جب کہ2013 کی نگران حکومت نے 25 ہزار 789 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کیے۔
وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے 410 ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کیے، واپڈا کو ممنوعہ بور کے 400 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔
مزید بتایا کہ اجلاس میں 30 دسمبر 2017 کے بعد سے تمام غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لانے کی ہدایت کی۔