ممبئی: بالی ووڈ کی بلاگ بسٹر کامیڈی فلم دھمال سیریز کا تیسرا سیکوئل تیار کیا جارہا ہے جس کا نام ”ٹوٹل دھمال“ ہوگا۔ لیکن فلم پروڈیوسر نے سٹار کاسٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، خبریں ہیں کہ تیسرے سیکوئل میں سنجے دت اور رتیش دیش مکھ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ”ٹوٹل دھمال“ میں کام کے حوالے سے فلم پروڈیوسر نے سنجے دت سے بات کی لیکن دونوں کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے، اس کے علاوہ رتیش دیش مکھ بھی اپنی دیگر زیر تکمیل فلموں میں مصروف ہیں۔
اس لئے اب ان دونوں اداکاروں کی جگہ انیل کپور اور اجے دیوگن کام کریں گے۔واضح رہے کہ سنجے دت کو جیل سے آنے کے بعد کئی مہینوں تک فلموں میں کام کی پیشکش نہیں ہوئی اور پھر انہیں فلم ”بھومی“ ملی لیکن وہ بھی کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکی۔
سنجے دت کی فلم ”دھمال“ کے تیسرے سیکوئل سے چھٹی
09:29 PM, 31 Oct, 2017