سجاد لون کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی : حزب المجاہدین

سجاد لون کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی : حزب المجاہدین


سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین نے سجاد لون کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹی قیاس آرائی قراردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب المجاہدین کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے دی گئی خبریں جھوٹی اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں جس کا مقصد حزب کی قیادت کو بدنام کرنااور وادی میں خانہ جنگی پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ حز ب ان افسانوی کہانیوں کو مسترد کرتی ہے اوران کی مذمت کرتی ہے۔لوگوں سے ہمارا ختلاف اصولوں کی بنیاد پرہے اور ہمارے ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اختلافات کی بنیاد پر اس طرح کی کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت کے بچوں کوجھوٹے الزامات کی بنیاد پر ہراساں اور گرفتار کرنے کا مقصد آزاد ی پسند قیادت کی کردار کشی کرنا اور ان کو تقسیم کرنا ہے۔