ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کواسرائیل نے ملک سے نکال دیا

ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کواسرائیل نے ملک سے نکال دیا

مقبوضہ بیت المقدس: انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو فلسطینیوں کی طرف داری کے الزام میں اسرائیلی فوج نے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کا نکشاف کیا گیا ہے کہ1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ایچ آر ڈبلیوکے مندوب عمر شاکر کو ملک سے نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے عمر شاکر کو اندرون فلسطین میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی مگر اب اس فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم صہیونی تنظیم کی طرف سے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر شاکر اسرائیل دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ صہیونی ریاست کے خلاف جھوٹ اور منفی پراپیگنڈہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے
اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کی انتہا پسند تنطیم شورات ھدین نے وزارت دخلہ کو درخواست دی تھی کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو ایک سال کے لیے مزید کام کی اجازت دینے کا فیصلہ منسوخ کرے۔