ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب مشرق کی طرف 292 کلومیٹر کے فاصلے پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی اس وقت ڈوبی جب کشتی کنارے پر پہنچنے والی تھی کہ اچانک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں مین تین بچے بھی شامل ہیں ۔ تاہم کشتی میں سوار دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ نے تیراکی کے ذریعے اپنی جان بچائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریباً تیس افراد سوار تھے اور ہادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش ایا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست سے روہنگیا مسلمانوں کی 24 سے زائد کشتیاں حادثے کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ ان حادثات میں 200 کے قریب روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں۔