مائنس اور پلس ون کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں، نواز شریف

07:36 PM, 31 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس ون کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔

لندن میں  پارٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے سے متعلق  سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کامیڈیا نمائندؤں کویہ کہنا تھا کہ مائنس ون اور پلس ون کے فیصلے انفرادی شخص یا کوئی اور نہیں کر سکتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مائنس اور پلس ون کا فیصلہ صرف پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی صورت مائنس نواز فارمولا قابل قبول نہیں ہو گا۔

گزشتہ روز  میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر شفاف ٹرائل ہوتا تو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہلی نہ ہوتی،کچھ بھی شفاف نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم ہے اور نہ ہی کوئی مائنس نواز فارمولا ہے۔

مزیدخبریں