اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے بہت جلد نجی اخبار کے رپورٹر احمد نوارانی پر حملے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے
ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نجی اخبار کے رپورٹر احمد نورانی کے گھر آمد کے موقع پر کیا انہوں نے موصوف کی عیادت اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی
احسن اقبال نے کہا کہ احمد نورانی پر حملے کے تفتیش کے پیشرفت پر روزانہ کی بناد پر خود نگرانی کررہا ہوں مجرموں تک رسائی کے لئے جدید وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے پر قدغن قطعی طور پر برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔