کابل :امریکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے افغان طالبان نے اپنے اہم قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کی مانگ امریکا کے سامنے رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کا ا نکشاف کیا ہے کہ ا غواءشدہ امریکی پروفیسر(کیون کنگ) کی جسمانی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے، ذہنی توازن بھی بگڑ رہا ہے، جبکہ ان کے پاو¿ں بھی پھول رہے ہیں۔یہی نہیں کیون کنگ کو دل کے عارضے کے علاوہ گردوں کی بیماری بھی لاحق ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے کیون کنگ کو علاج معالجے کی حتی الوسیع سہولتیں فراہم کی ہیں مگر حالتِ جنگ میں ہونے کے باعث وہ ان کا مکمل علاج کرانے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ کابل کی امریکی یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر کیون کنگ کو ان کے ساتھی آسٹریلین پروفیسر ٹموتی ویکس کے ہمراہ طالبان نے اگست 2016 میں کابل سے اغوا کرلیا تھا۔طالبان نے اس سے قبل بھی ان دونوں مغویوں کی رہائی کے عوض امریکی قید خانوں میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔