جسٹن بیبر کے گھر داخل ہونیوالی خاتون جیل پہنچ گئی

جسٹن بیبر کے گھر داخل ہونیوالی خاتون جیل پہنچ گئی

لندن : عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی ایک مداح میرابیلی اسٹیفانیا نے ایک ہفتہ میں گلوکار کے گھر میں تین بار داخل ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں جیل کی سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بیورلی ہل میں10 سے 15دن پہلے ہونے والے حادثے کاالزام سچ ثابت ہونے پر مداح،اسٹیفانیا کوآٹھ دن کی سزا سنائی گئی۔جج کا کہنا تھاکہ وہ آٹھ دن میں سے صرف چاردن کی سزا کاٹیں گی۔ جس کے بعد ان کا ایک سال تک امتحان لیا جائیں گا اور انہیں یہ بھی حکم دیا گیا کے وہ گلوکار بیبر سے 100گز دور رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 40 سالہ مداح پچھلے ایک ہفتہ میں دو بار گلوکار کے گھر داخل ہونے کی کوشش کرچکی تھی جس کے ردعمل میں سیکیورٹی گارڈز نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور گھر سے باہر پھینک دیا۔اکتوبر 23 کی شام کوتیسری باراسی خاتون نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جہاں انہیں بلاخر حراست میں لے لیا گیا۔