اینڈرائیڈ میں ”یو ٹیوب ٹی وی ایپ “ متعارف

اینڈرائیڈ میں ”یو ٹیوب ٹی وی ایپ “ متعارف

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے اپنی یوٹیوب ٹی وی سروس کو مزید صارفین تک پہنچانے کے لیے ”یوٹیوب ٹی وی ایپ “ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
یہ ایپ پہلے سمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر کے لیے دستیاب تھی، اب صارفین اسے اینڈروئیڈ ٹی وی پر بھی انسٹال کر سکیں گے۔اگلے چند دنوں میں یوٹیوب ٹی وی کے سبسکرائبر اینڈروئیڈ ٹی وی پر بھی یوٹیوب ٹی وی سے محظوظ ہو سکیں گے۔


گوگل کا کہناہے کہ ایسےصارفین جن کے پاس اینڈروئیڈ ٹی وی نہیں لیکن ایپل ٹی وی کے ساتھ ساتھ ایل جی، سام سنگ اور سونی کے سمارٹ ٹی وی ہیں، ا±ن کے لیے بھی جلد ہی یوٹیوب ٹی وی ایپ متعارف کرائی جائے گی۔