اب سام سنگ صارفین اندھیرے میں انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے

اب سام سنگ صارفین اندھیرے میں انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے

سیئول : معروف جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے انٹرنیٹ براوزر میں نائٹ موڈ متعارف کرا دیا ہے۔یعنی اب سام سنگ انٹرنیٹ براو¿زر سے اندھیرے میں براوزر کرتے ہوئے آنکھوں کو تکلیف نہیں ہوگی۔
یہ فیچر ایپ کے بیٹا ورژن (6.2.00.38) میں دو ماہ پہلے سامنے آ یا تھا لیکن اب اسے باقاعدہ طور پر جاری کر دیا ہے۔نائٹ موڈ میں سمارٹ فون کی برائٹ نیس کچھ کم ہو جاتی ہے جس کے باعث کم روشنی میں بھی موبائل استعمال کرنا آنکھوں کو تکلیف نہیں دیتا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو سب سے اوپر دائیں جانب ڈاٹ مینو پر ٹیپ کر کے Turn on نائٹ موڈ پرپریس کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ نیچے بائیں جانب نیوی گیشن بار کے اوپر ڈاٹ مینو میں سے نائٹ موڈ کے شارٹ کٹ سے بھی اسے آن کیا جا سکتا ہے۔دوسری ایپس میں ڈارک موڈ میں ویڈیو اور تصاویر کی برائٹ نیس کم نہیں ہوتی جبکہ سام سنگ انٹرنیٹ براوزر میں سام سنگ انٹرفیس، تصاویر اور ویڈیوز سب کی برائٹ نیس ایڈجسٹ کر دیتاہے۔
a