فلم ’پدماوتی‘ پر ریلیز سے پہلے ہی قینچی چل گئی

فلم ’پدماوتی‘ پر ریلیز سے پہلے ہی قینچی چل گئی

معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوتی‘ پر ریلیز سے پہلے خود ہی قینچی چلادی۔

دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور فلم کے ٹریلر کو اب تک یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 ریلیز سے پہلے ہی انتہاپسندوں کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے اور قرنی سینا نے فلم کے ہدایت کار پر تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے لیکن اب اس سب میں سنجے لیلا بھنسالی نے خود ہی فلم پر قینچی چلادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے اور فلم کا دورانیہ  210 منٹ کا ہے۔ جبکہ فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ بنتا ہے جو کہ طویل ہے لہٰذا فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے دورانئے کو کم کرنے کا فیصلہ خود  کیا ہے جس کے بعد اب انہوں نے فلم کے کئی حصوں کو ہٹا دیا ہے۔

فلم میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے کردار ہدایت کار کے لیے مسئلہ بن گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سنجے لیلا فلم کے کئی حصے علیحدہ کرتے ہوئے دونوں کے کرداروں کو چھیڑنے کا رسک نہیں لے سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کئی حصے فلم سے علیحدہ کردیئے ہیں۔

 سنجے لیلا بھنسالی کی فلم یکم دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں