ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے کوانڈسٹری سے جڑے 2 دہائی سے زیادہ کا وقت بیت چکا ہے تاہم اداکارہ آج بھی فلموں میں پہلے کی طرح انتہائی حسین اور دلکش دکھائی دیتی ہیں تاہم اب اس خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بالی ووڈ میں ایک لمبے عرصے سے کام کررہی ہیں اورآج بھی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے لاتعداد مداح ہیں جوان کی خوبصورتی کو بہت پسند کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کے لیے بھارتی ریاست کیرالہ سے سلمنگ آئل (دبلا کرنے والے تیل) منگواتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اداکاری کے وقت وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت اوردبلی دکھائی دے سکیں۔
مزیدرپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے نے اپنی نئی آنے والی فلم فینی خان میں جواں وخوبصورت دکھنے کے لیے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہاؤس پہنچ گئے ہیں جب کہ رپورٹس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ہرفلم کے لیے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔