لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دہرا معیار ہے،وہ جب بھی ملک واپس آئیں تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،ن لیگ جو بھی فیصلہ کر ے ان کی مرضی لیکن مائنس ون کا فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے۔
میڈیا سےمزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس مقدمے میں میرٹ نہیں سلوک بھی دیکھنا ہے، نیب سندھ اور پنجاب میں الگ الگ طریقے سے کام کر رہی ہے، اب چیرمین نیب کو بہت بڑےامتحان کا سامنا ہے۔
مزیدکہنا تھا کہ اس وقت بھی حکومت کے فیصلے نواز شریف کررہے ہیں، اس لیے شہبازشریف ہو یا کوئی اور، ہدایات لینے برطانیہ ہی جائے گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سیاست کو آگے بڑھایا ہے، مریم نواز نے جارحانہ طرز سیاست اپنایا ،مریم نواز نے فرنٹ فٹ پر سیاست کھیلی جس سے میں اختلاف کرتا ہوں، انہوں نے پارٹی کو اس کارنر سے نکالا جس میں شہبازشریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر خاص لوگ پارٹی کو ڈال رہے تھے۔