کولمبو:سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی شاندار تھی، وہ دوبارہ بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پرامید ہیں۔تھیسار پریرا کاکولمبو میں ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن رہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ریگولر کپتان اوپل تھرانگا کے پاکستان آنے سے معذرت کے سبب تھیسارا پریرا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی جو پاکستان کے خلاف تینوں میچز میں شکست کھاگئی تھی۔تھیسار پریرا سری لنکن ٹیم کے ساتھ آئے سے قبل ستمبر میں ورلڈ الیون کے ہمراہ بھی پاکستان آئے تھے۔