پیانگ یانگ :شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ ٹنل میں حادثے کے باعث 200افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ ٹنل زمین بوس ہو گئی ۔
زیر تعمیر ٹنل کے زمین بوس ہو جانے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حا دثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔امدادی ٹیمیں ملبے سے لاشوں کو نکال رہی ہے علاوہ ازیں زخمیوں کو بھی نکالنے کا عمل جاری ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق اب تک 200افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بدستور موجود ہے.