لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کا کوئی ابہام یا اختلاف نہیں رہا ، یہ طے تھا ، ہے اور رہے گا کہ مائنس نواز شریف فارمولا پارٹی میں قابل قبول نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مزاحمت کرنا ہوتی تو نوازشریف سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیتے.پارٹی رہنماؤں کا نوازشریف کی قیادت پر مکمل اتفاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جوکارکردگی دکھائی گئی اس ٹیم کوشہباز شریف نے لیڈ کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) نے نوازشریف کی قیادت میں کارکردگی دکھائی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پرفارمنس،پارٹی ووٹ بینک اورنوازشریف کی لیڈرشپ ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔